3 اگست، 2025، 9:43 AM

نتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے، جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ

نتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے، جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ

تل ابیب میں ساٹھ ہزار سے زائد صہیونی مظاہرین نے غزہ پر جنگ روکنے اور حماس سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے کرتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے وسطی علاقے میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد مظاہرے میں شریک ہوئے، جو اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے معاہدہ طے پانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے جنگ غزہ کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا۔

News ID 1934656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha